بجلی صارفین مزید اضافے کیلئے تیار ہوجائیں، نیپرانے بُری خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) صارفین کیلئے بری خبر ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ بجلی کی طلب میں فروری تک مجموعی طور پر 12 فیصد کمی آئی، طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔

اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔نیپرا اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ قانونی دائرے میں رہ کر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کیپسٹی پیمنٹ کو کم کرنے پر بھی کام کرے، موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ ہے۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی اور سی پی پی اے کمرشل بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا پرپوزل جمع کروا دیں، بجلی کے نرخوں میں 60 فیصد کیسپٹی پیمنٹس ہیں جو عالمی معیار سے بہت زیادہ ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مہنگائی کے ستائے عوام کو جھٹکا دیا گیا تھا۔ حکومت نے بجلی مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی تھی۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی تھی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل کے بلوں میں کی جائیں گیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close