شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی

نئی دہلی (پی این آئی) انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان چیمپئنز لیگ دوبارہ شروع کرنےکے لیےبات چیت کا آغاز ہو گیاہے ۔

سما نیوز کے مطابق سی ای او کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے کہاے کہ ایک ونڈو کی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جس میں چیمپئنز لیگ کا انعقاد کیا جاسکے ۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے 2009 سے 2014 کے درمیان چھ ایڈیشن کھیلے گئےتھے۔کرکٹ چیمپئنز لیگ کا آخری سیزن 2014 میں کھیلا گیا تھا، جس کی فاتح بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز تھی۔

نک کمنز کا کہناتھا کہ چیمپئنز لیگ اس دوران اپنے وقت سے بہت آگے تھی اور تب ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں وہ پختگی نہیں تھی جو میں آج محسوس کر رہاہوں ۔2014 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن میں بھارت سے تین ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے دو دو جبکہ پاکستان ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک ٹیم نے شمولیت کی تھی ۔ یہ ٹورنامنٹ 2009سے 2014 تک چار مرتبہ بھارت اور دو مرتبہ جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا ۔سی ای او کرکٹ وکٹوریہ کا کہناتھا کہ ٹورنامنٹ کیلئے سب سے بڑا چیلنج کرکٹ سے بھرے کیلنڈر میں ونڈو تلاش کرنا ہوگا۔کسی دوسری لیگ میں بھارتی کھلاڑی نہیں کھیلتے جبکہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیلتے۔ اس لیے دنیا میں بہترین کھلاڑیوں کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، چیمپئنز لیگ سے بہتر کوئی لیگ نہیں ہوگی جہاں تمام ملکوں کے بہترین کرکٹرز کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close