بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کا الزام، بیرسٹر سیف نے بڑا مطالبہ کر دیا

پشاور(پی این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت سے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کا مطالبہ کردیا۔

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہریلا کیمیکل دیا جارہا ہے، بانی چیئرمین کی اہلیہ کو کچھ ہوا تو ذمے دار مریم نواز اور شہباز شریف ہوں گے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مستند معالج پر مشتمل میڈیکل بورڈ بشریٰ بی بی کا علاج کرکے عدالت رپورٹ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close