شادی سے قبل سرجری، بڑی پاکستانی اداکارہ کا بڑا اعلان

کراچی(پی این آئی)شادی سے قبل سرجری، بڑی پاکستانی اداکارہ کا بڑا اعلان۔۔۔پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں اپنی کالر بون کی پیچیدہ سرجری کروائی ہے جو 8 برس قبل ایک کار حادثے میں ٹوٹ گئی تھی۔سرجری سے قبل اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے اپنا انٹرویو ریکارڈ کروایا تھا، جو حال ہی میں نشر کیا گیا ہے۔اس انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنے خوفناک حادثے کی تفصیلات بتائیں کہ ان کی گاڑی کو حادثہ کیسے پیش آیا اس کے ساتھ ہی انہوں نے طویل عرصے کے بعد سرجری کروانے کی اصل وجہ بھی بتادی۔

اداکارہ نے اپنے حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے ڈرامہ سیریل بلبلے کی شوٹنگ چل رہی تھی، اسی دوران مجھے ایک دن کی شوٹ کے لیے کراچی سے حیدرآباد جانا تھا۔ میرے ساتھ اداکار اظفر رحمٰن بھی تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس دن میرا ڈرائیور چھٹی پر گیا ہوا تھا ہم اظفر کے ڈرائیور کے ساتھ جارہے تھے جو کہ ہائی وے پر بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا۔ میں پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھی اور یہ میری غلطی تھی کہ میں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی ہوئی تھی اس وقت، اچانک ہائی وے کے بیچ میں ٹوٹی ہوئی سڑک (گڑھا) آگئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری گاڑی کے ساتھ ہی ایک ٹریک تھا، وہ اس گڑھے سے بچنے کے لیے بغیر انڈیگیٹر (سگنل) دیئے ہماری صف میں آگیا جس سے ہماری گاڑی ٹکرا گئی۔ اس کے نتیجے میں میری کالر بون ٹوٹ گئی، مجھے 5 فریکچر آئے تھے۔عائشہ عمر نے مزید بتایا کہ اس وقت مجھے 2 ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا جبکہ ایک ڈاکٹر نے تسلی دی کہ یہ جڑ جائے گی لیکن یہ نہیں جڑی اور اب 8 برس بعد اس ہڈی کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے دوران انٹرویو بتایا کہ اب شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اس لیے سرجری کروا رہی ہوں تاکہ شادی کے بعد اپنے بچوں کو گود میں اُٹھا سکوں۔اداکارہ نے بتایا کہ ابھی میں بامشکل ڈیڑھ سے 2 کلو وزن ہی اُٹھا سکتی ہوں لیکن امید ہے کہ کل ہونے والی سرجری کے بعد میں مکمل صحت یاب ہوجاؤں گی۔عائشہ عمر نے اپنے ہونے والے شوہر کی خوبیاں بھی بتائیں اور کہا کہ میرا ہونے والا شوہر اچھا انسان ہو اور سنگل ہو کیونکہ میں کسی کا گھر خراب نہیں کرنا چاہتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close