اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تحریک انصاف کا بھی بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے خط کے معاملے پر تحریک انصاف نے بھی اہم اقدام کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے تناظر میں چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا جائے گا، بیرسٹر گوہر نے اتوار کو پشاور میں ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پشاور میں اتوار کو نکالی جانیوالی ریلی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close