کراچی (پی این آئی)نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایچ او پبجو خالد کے مطابق نواب شاہ کے گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں فائرنگ سے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے و قوع پر پہنچ گئی تھی، مزید تفتیش جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔آئی جی سندھ کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث ضلع میں پولیس الرٹ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں