ایم کیو ایم نے بلاول کو قائل کر لیا

کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم نے بلاول کو قائل کر لیا۔۔۔۔۔۔ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر قائل کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے بلاول بھٹو کو اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی پر قائل کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی کے سامنے اختیارات کی مزید نچلی سطح پر منتقلی کا معاملہ رکھوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار نے بلاول بھٹو زرداری کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دینے کی بات بھی کی۔فاروق ستار نے بلاول بھٹو سے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ نچلی سطح تک اختیارات کو منتقل کریں۔بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو کے فور سمیت کراچی کے لیے بڑے منصوبوں سے متعلق اپنی کاوشوں کا ذکر کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے اس بات کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں