وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ نقصان میں جانے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائیگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان کی ہدایت پر ایف بی آر نے 65 ارب روپوں کے ٹیکس ریفنڈز کلئیر کر دیے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کرے گی۔

وزیراعظم کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پر آئی ایم ایف سے بات چیت فوری آگے بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ برآمدات میں اضافے،معیشت میں ویلیو ایڈیشن کےلئے کام کرنے والے ٹیکس دہندگان ہمارے سروں کا تاج ہیں، اچھے ٹیکس پیئرز کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں