سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ دوں گا یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمٰن نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ مانگ لیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمان میں کسی بھی ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنے گے۔وفد میں عمر ایوب ، اسد قیصر ، عامر ڈوگر، صاحبزادہ صبغت اللہ ، محبوب شاہ ، ڈاکٹر امجد جنید اکبر اور علی خان جدون شامل تھے۔ جےیوآئی کے حاجی غلام علی ، مولانا عبدالغفور حیدری ، محمد اسلم غوری ، مولانا امان اللہ ، مفتی ابرار ملاقات میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں