محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی نوید سنا دی؟

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

 

 

 

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ادھر خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات،شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،مالاکنڈ، پشاور، کرم،باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورہلکی برفباری کا امکان ہےجبکہ جنوبی اضلاع میں جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا ما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں