اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روزموسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔ تاہم نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گوادر،جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اوراورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کراچی اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں