پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اُمیدواروں کا مستقبل کیا ہوگا؟ اسد قیصر کا بڑا اعلان

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے، ہمارے پاس تین چار آپشنز ہیں کل اہم فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کی سمجھ نہیں آرہی ، سمجھ نہیں آرہا کہ انہوں نے کیوں تقریر کی۔ سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے، حکومت کی مشینری ہمارے خلاف استعمال کی گئی۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے پاس تین سے چار آپشنز ہیں، انٹراپارٹی انتخابات کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، کل فائنل کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close