آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری،پاکستان کا کون سا کھلاڑی کس نمبر پر؟

ویب ڈیسک ( پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈے پلیئر ز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کا دوسرا اور ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ون ڈے بولرز میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں