شاہ محمود قریشی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

 

 

 

 

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا۔ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ سیکشن 232 کے تحت نااہل کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو نا اہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, جس کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جرم کا مرتکب قرار دیا. عدالت شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنا چکی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل کیا گیا۔

 

 

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی الیکشن ایکٹ 232 کے تحت بھی نااہل قرار دیے جاتے ہیں اور ان کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں