شیخوپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، ایک ہی خاندان کے کئی افراد ہلاک

شیخوپورہ(پی این آئی)شیخوپورہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ حملے میں ایک خاتون شدید زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاہ محمد، ان کی بیوی، بیٹی اور 8 سال کا بچہ شامل ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی خاتون نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، خاندان کے 3 افرادگھر میں موجود نہ ہونےکی وجہ سےبچ گئے۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close