طیارہ تباہ، 65 جنگی قیدیوں سمیت 74 ہلاک

بیلگوروڈ (پی این آئی) یوکرین کی سرحد کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت 74 افراد سوار تھے بیلگورڈ کے گورنر نے کہا ہے کہ تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو بیلگوروڈ کے علاقے میں تباہ ہونے والے اس جہاز میں سوار یوکرینی جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا تھا۔۔۔۔۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جنگی قیدیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے سرحدی علاقے میں لے جایا جا رہا تھا۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہوائی جہاز برف سے ڈھکے ہوئے دیہی علاقے میں گرتا ہے اور جہاں وہ بظاہر زمین سے ٹکراتا ہے وہاں آگ کا ایک بڑا گولہ پھٹ رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں