حیدرآباد (پی این آئی) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کا پہلا بیان سامنےآگیا۔
سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ضرورت کے مطابق ثانیہ مرزا یہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ شعیب اور ان کے درمیان طلاق کو چند ماہ ہو چکے ہیں۔عمران مرزا کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے،ثانیہ مرزا کے والد کا ان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ زندگی کے ان حساس لمحات میں سب سے درخواست ہے کہ افواہوں سے پرہیز کریں اور موجودہ حالات میں ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر دی مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ کی طرف سے پیغام جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی تصدیق ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں