8 فروری کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟الیکشن کمیشن نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 9 فروری کی رات 1 بجے کریں گے، الیکشن کے دن ملک بھر سے رزلٹ بر وقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے ہیں، جس کے تحت تمام حلقوں کے ریٹرننگ آفسران کو تین تین ڈیٹا انٹری آپریٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن سے معلوم ہوا ہے کہ انتخابات 2024ء میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا، آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اور نتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا، اس لیے الیکشن 2024ء کو صاف، شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیا جائے گا، جس کے لیے آراوز کو فائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طور پر وائی فائی ڈیوائس بھی دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں