شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق قومی کرکٹ کپتان شعیب ملک اورسابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا میں طلاق کی وجہ سامنے آگئی۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے مابین طلاق کی افواہیں طویل عرصے سے گردش میں تھیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ شعیب ملک سے ثانیہ مرزا نے خود طلاق لی ہے ، وہ شعیب کے دوسری خواتین سے بے تکلف تعلقات یا میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا نے پہلے تو شعیب ملک کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آئے، اس پر انہوں نے شعیب ملک کی ان سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے کی بھی کوشش کی مگر جب صبر کا پیمانہ چھلک پڑا تو انہوں نے بالآخر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close