اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا

پشاور(پی این آئی)اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔عدالت نے اپنے محفوظ فیصلے میں کہا ہے کہ ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو باقی درج مقدمات میں بھی گرفتار تصور ہو گا۔عدالتِ عالیہ نے 19 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پشاورہائی کورٹ نے شبیر حسین گگیانی اور بیرسٹر عامر اللّٰہ چمکنی کو عدالتی معاون مقرر کیا تھا۔ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزاروں کے وکیل سید سکندر حیات شاہ نے دلائل دیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں