آئی سی سی کی پابندیاں بھی عثمان خواجہ کو نہ روک سکی، فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیلی حملوں کے شکار غزہ کے بچوں کی مدد کرنے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا۔

اسرائیلی مظالم کے شکار غزہ کے مظلوم بچوں کی مدد کرنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ملبوسات بنانے والی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ عثمان نے (اُوزی آل لائیو آر ایکول ٹی ) کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے، جس کی ٹی شرٹس پر جوتوں کے پرنٹ پر فلسطینوں کے حق میں مختلف نعرے درج ہیں۔آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ’ آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’ تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبزول کرائی ہے۔عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اس بات اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹی شرٹ خریدیں، اس آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم’ یونیسیف چلڈرن آف غزہ ‘ کے فنڈ میں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں