تازہ ترین

انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکنان کا مریم نواز کو انوکھا تحفہ

لاہو ر(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز کی انتخابی مہم کے دوران لیگی کارکن ایک بھینس لے کر پہنچے، جسے قیمتی قرار دیا جارہا ہے۔لیگی کارکنان نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھامے مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔لیگی کارکنان نے کہا کہ وہ اپنی ہر دل عزیز لیڈر کے پی پی 159 کے حلقے سے کھڑے ہونے پر بہت زیادہ خوش اور اُن کی جیت کیلیے پُرامید ہیں۔اس سے قبل لاہور کے علاقے گجومتہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، شیر کو فتح یاب کراؤ وعدہ کرتی ہوں خدمت میں دن رات ایک کردوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں