تازہ ترین

عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونیوالا سیاسی رہنما آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے پر مجبور

راولپنڈی (پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان آزاد حیثیت سے انتخابات میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقے پی پی 17 سے سابق پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان آزاد حیثیت سے ’’ملکہ ‘‘کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 11سے سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کو’’ ٹی شرٹ ‘‘ملی،پی پی 15 سے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کا انتخابی نشان’’ بیج ‘‘ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں