تازہ ترین

موٹروے پر دھند کا راج، کہاں کہاں سے بند کر دی گئی؟ سفر سے پہلے جان لیں

لاہور (پی این آئی)پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر ویز کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔موٹروےایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروےایم 5 پرشیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں