ننکانہ صاحب(پی این آئی) ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جوکہ کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد احمد سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایاکہ خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘پاکستان میں اسوقت 7ملین افرادذیابیطس کا شکارہیں اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ئ تک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعددا 1 کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس میں مبتلاء لوگ اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں‘روزانہ صبح شام پیدل واک کریں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ادویات سے اہم روزانہ سیرکرنا بہترہے۔انہوں نے بتایا کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کوکم کرنے کیساتھ جسم میں موجوداضافی چربی ختم کرکے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں