نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم نہیں بن سکیں گے، معروف ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) ماہر علم نجوم سامعہ خان نے کہا ہے کہ 10 جنوری کے بعد نواز شریف کا ستارہ مزید روشن ہونے جا رہا ہے مگر وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنتے دکھائی نہیں دے رہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ نواز شریف کو آنے والے دنوں میں مزید کیسز میں ریلیف ملنے والا ہے، ان کی ہر چیز کلیئر ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ نواز شریف کنگ میکر بن جائیں گے یا پھر اپنا ہاتھ کسی پر رکھ دیں گے، کچھ ایسا ہو سکتا ہے۔ سامعہ خان نے کہا کہ میں نے 2018ء کے الیکشن کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔انہوں نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اگر 5 جنوری تک کوئی اگر مگر نہیں آتی تو 8 فروری کو انتخابات ہوں گے۔ سامعہ خان کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں کسی ایک پارٹی کو واضح اکثریت ملتی نظر نہیں آ رہی، نئی حکومت اتحادی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں