محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، تاہم بہا ولپور ، ساہیوال ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اورسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں