نگران وزیراعظم کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے، جے یو آئی کے سینئر رہنما کی بلوچ دھرنے میں میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی)مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں شرکت کی۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچ بیٹیوں، بہنوں، ماں اور بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، نگران وزیراعظم کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے، بلوچستان کی خواتین پر دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس ظلم و جبر کر رہی ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی نے کہا کہ بلوچی چادر کے تقدس کو پامال کیا گیا، نگران وزیراعظم اور چیف جسٹس خواب خرگوش میں ہیں، اسلام آباد انتظامیہ کا بلوچ خواتین پر ظلم وتشدد ناقابل برداشت ہے،

پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس گردی افسوسناک ہے، ہزاروں لاپتہ افراد کی فیملیاں اذیت کا شکار ہیں۔مولانا عبد الغفور حیدری نے مزید کہا کہ گرفتار مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں