چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی کی باتیں انتخابات میں تاخیری حربے کیوں؟

کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ یوم تاسیس کوئٹہ سے واپسی پر روڈ حادثہ میں شہید ہونے والے کارکنوں کے گھر گئے، لواحقین سے تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، ان کی ہرممکن مدد کریں گے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،

جسٹس قاضی فائزعیسی کی موجودگی میں انتخابات انشا اللہ 8 فروری کو ہوں گے، بلوچستان کے 79 فیصد الیکٹیبلز پیپلزپارٹی میں شمولیت کر چکے ہیں۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں برتری حاصل ہے، پی ٹی آئی عدالت گئی تو لگ رہا تھا الیکشن میں تاخیر ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی کی باتیں انتخابات میں تاخیری حربے ہیں۔ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ دو اور دو چار ہوتا ہے، یہ اتنی جماعتیں پیپلزپارٹی کی حریف ہیں اس کے باجود ہم کامیاب ہوں گے، سینئر صحافی جان محمد مہر کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کچے میں آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں