لاہور (آئی این پی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سفاری پارک کو اپ گریڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے،سفاری پارک میں شیشوں کے پنجرے، جنرل و کیمپنگ ایریا، وائلڈ ویلی اور زپ لائن بنائی جا رہی ہے، لاہور سفاری پارک میں متعدد نئے جانور لائے جائیں گے،
لاہور سفاری پارک کے ڈائریکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں سالٹ رینج اور ڈائنو ویلی بنائی جا رہی ہے، سالٹ رینج میں تین پہاڑیاں بھی بنائی جائیں گی، فوڈ کورٹ ، کیمپنگ اور ڈیزرٹ ایریا بھی بنایا جائے گا، نئے جانور سفاری زو کی زینت بنیں گے،انہوں نے بتایا کہ یکم فروری سے لاہور سفاری زو کو عوام کی تفریح کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں