مسافر بس پر فائرنگ، 2 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق، 26 زخمی

چلاس (پی این آئی) گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم پر مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔۔ ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہفتے کی شام چھ بج کر 30 منٹ کے قریب قراقرم ہائی وے پر ہڈور چلاس میں مسافر بس جو غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی، پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بس لوڈر ٹرک سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔۔۔اس واقعے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق آٹھ افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔اس حوالے سے دیامر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والوں میں دو سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ۔۔

بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو آر ایچ کیو چلاس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں