سارہ انعام قتل کیس، قاتل شاہنواز امیر ایک الزام سے بری، رہائی کا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شاہنواز امیر کو کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری کر دیا ہے۔۔۔۔۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے فیصلے میں پولیس کی ناقص تفتیش کا انکشاف کیا، ملزم شاہنواز کے خلاف آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت 25 ستمبر 2022 کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔۔۔۔عدالت نےتحریری فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے، شواہد میں ایک سے زائد شکوک وشبہات پائے گئے تھے،

شک کا فائدہ ملنا ملزم کا حق ہے۔۔۔۔۔عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ کیس کی کمپلینٹ پولیس اسٹیشن کو بھجوانے والے کانسٹیبل طارق کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا، اتنے اہم گواہ کو عدالت پیش نہ کرنے کے قانون شہادت کے تحت نتائج ہیں، پرائیویٹ شخص کو گواہ نہ بنانا بھی ایک اور بڑی کمی ہے۔۔۔۔عدالت نے کلاشنکوف برآمدگی کیس میں ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close