عمیر جسوال اور ثناء جاوید میں علیحدگی کی خبریں

کراچی (پی ٹی آئی) عمیر جسوال اور ثناء کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔۔۔۔20 اکتوبر 2020ء کو ایک سادہ سی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی ثناء جاوید اور عمیر جسوال سے متعلق گردش کرتی افواہوں نے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے۔۔۔۔۔ خوبصورت جوڑی کے اگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close