اسلام آباد(پی این آئی)سابق گورنر سٹیٹ اور سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ چلتا رہے گا، اس پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
پانچ ہزار کا نوٹ چلتا رہے گا اس پر کوئی پابندی نہیں لگے گی دنیا کامران خان کے ساتھ اپنے طویل ترین انٹرویو میں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آپشن کا تو قلع قمع کردیا حیرت ہے یہ اس ملک کا فیصلہ ہے جہاں کیش معیشیت ایک شتر بے مہار ہے معیشیت میں کیش سرکیولیشن شاید دنیا میں سب سے… pic.twitter.com/Dxw7D8jRtP
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 25, 2023
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شمشاد اختر نے کہا کہ ڈی منیٹائزیشن کو حل نہیں ہے، 5 ہزارکا میری درخواست پر حکومت نے جاری کیا تھا، جب میں گورنر اسٹیٹ بینک تھی۔ اگر ہم نوٹ کو ڈی منیٹائزیشن کریں گے، تو اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی، جس میں پرنٹنگ سمیت دیگر وجوہات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں