جھنگ، ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد، پہچان سامنے آ گئی

جھنگ(آئی این پی )جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت اللہ دتہ، خورشید بی بی اور ثانیہ کے نام سے ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بظاہر ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اللہ دتہ کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close