کراچی(آئی این پی)پولیس نے ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے پر مقتولہ کے شوہر کا بیان قلمبند کرلیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خالی پلاٹ میں ڈرم سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں مقتولہ کاشوہرکراچی پہنچ گیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں حضرت اللہ اور صہیب کونامزدکیا گیا ہے۔
خاتون کی لاش کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا تھا ، مقتولہ کی شناخت وزیرا مائی کے نام سے ہوئی تھی ، پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق بہاولپور سے تھا ، وہ پنجاب سے کراچی میں ایک بنگلے پرملازمت کرنے آئی تھی اور کراچی میں مبینہ طور پر حضرت اللہ اور صہیب نامی افراد کے ساتھ قیوم آباد کے علاقے میں رہائش پزیر تھی۔پولیس نے مقتولہ کے شوہرکابیان قلمبندکرلیا، جس میں شوہرمنیر نے بتایا کہ ایک ہفتے سے اہلیہ کافون بندتھا،رشتے داروں کومعلومات کاکہا، 18نومبرکواہلیہ سے متعلق اطلاع ملی توپنجاب سے روانہ ہو ا۔مقتولہ کے بھتیجے رب نواز نے بتایا کہ وزیرا مائی کے چار بچے تھے وہ کراچی میں صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھی تاہم لواحقین نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا ہے۔چھیپا کے مطابق جمعے کی رات کو خاتون کی لاش ڈفینس کے علاقے سے ڈرم میں برآمد ہوئی جسے پولیس کاروائی کے بعد سرد خانے منتقل کیا گیا ، تفتیشی پولیس کے مطابق واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات جاری ہے جبکہ ایک عادل نامی ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو آج لواحقین کے حوالے کیا جائے گا، تفتیش کے دوران اب تک ایک ملزم کوگرفتار کیاجاچکاہے اور دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے،جلدگرفتارکرلیے جائیں گے تاہم مقتولہ کوکس نے قتل کیا معلوم نہیں ہوسکا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں