لاہور (پی این آئی) سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے بنی پی ٹی آئی کی کمیٹی کے رکن بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا چاہتی ہے، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے۔۔۔۔ میڈیا سےگفتگو علی ظفر کا کہنا تھاکہ آرمی ایکٹ پر قرارداد آئی تھی جس پر تمام جماعتوں نے مشترکہ بحث کی، بحث اور مشاورت سیاسی رابطوں کے نتیجے میں ہی ممکن ہوئی۔۔۔۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ ہمارے سیاسی روابط مستقبل میں بھی رہیں گے،
کمیٹی کا اب کام انتخابات پر ہے، ہم ماضی بھول کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ایک حد تک بات چیت چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو اب مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔۔۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں