لاہور (پی این آئی) محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کے ریٹ مقرر کردیئے۔
10کلو آٹے کے تھیلے کا ایکس مل ریٹ ایک ہزار 374روپے جبکہ 10کلو آٹے کے تھیلے کا پرچون ریٹ ایک ہزار 399روپے مقررکیا گیا ہے،گندم کا فی من ریٹ 4700روپے مقرر کردیاگیا۔سیکرٹری خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں