بلوچستان میں اہم ترین شخصیت کو نظر بند کر دیا گیا

گوادر (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں اہم ترین شخصیت کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کو کوئٹہ دفتر میں نظربند کردیا گیا ہے۔۔۔۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے میں شرکت کے لیے چمن جانا تھا۔۔۔۔ تاہم جماعت اسلامی کے ترجمان عبدالولی شاکر نے کہا کہ جمہوری جدوجہد اور حقوق کے حصول سے روکا نہیں جاسکتا۔۔۔۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو نظر بند نہیں کیا گیا بلکہ جماعت اسلامی کے دفتر پر ایک پولیس اہلکار سیکیورٹی کے لیے تعینات ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں