چیئرمین تحریک انصاف کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے، پرویز خٹک کا دعویٰ

نوشہرہ (پی این آئی) سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔۔۔اپنے حلقہ انتخاب نوشہرہ میں پارٹی کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔۔۔پرویز خٹک نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہا۔ تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔۔۔خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر انکے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں