ورلڈکپ، سابق کرکٹ کپتان نے انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عامر سہیل نے قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ عامر سہیل نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بولنگ لائن میں تبدیلی نا گزیر ہے۔ قومی ٹیم کی سوائے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف کے باقی میچز میں بولنگ لائن زیادہ موثر نہیں رہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکیخلاف میچ میں بھی پاکستانی بائولرز ناکام نظر آئیشاہین شاہ آفرید اور حارث رئوف کی بالنگ ٹیم کو مہنگی پڑی ہے۔ اسی وجہ سے کیویز نے 401 رنز بنادیے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے نیوزی لینڈ ٹیم کیخلاف میچ کے بعد اور انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل بولنگ لائن میں تبدیلی کو ناگزیر قرار دیدیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں