صحت کارڈ بھی میرا منصوبہ تھا چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے ساتھ مخلص نہیں تھے، گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے لگا

بونیر(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا ہے۔بونیر میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے ساتھ مخلص نہیں تھے، ہم پاکستان میں اصل تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام پی ٹی آئی پی کو سپورٹ کرینگے پی ٹی آئی کو نہیں، عوام کو پتہ ہے کہ تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اعتماد کیا تو صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، صوبے کے سرکاری محکموں کو میرے خیبرپختونخوا کے وزارت اعلی کے دور میں تبدیل ہوتے دیکھا گیا۔ صحت کارڈ بھی میرا منصوبہ تھا، جس سے ہر شہری کا مفت علاج ممکن ہوا۔انھوں نے کہا کہ جو ہم سے رہ گیا تھا وہ محمود خان نے پورا کیا، اسی مہینے میں بونیر میں دوسرا بڑا جلسہ ہوگا۔جلسے سے سابق وزیر اعلی محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اربوں کے فنڈز منظور کئے لیکن میری ٹیم نے صحیح استعمال نہیں کئے۔انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں آگے جائینگے اور صوبہ میں حکومت بنائیں گے۔بختیار علی پی کے 26 اور شیر اکبر خان این اے 10 کے امیدوار ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close