عمران خان کے بغیر انتخابات کسی صورت قبول نہیں کرینگے، صدر عارف علوی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد معظم بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بغیر انتخابات کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے،ملک میں بروقت اور تمام جمہوری قوتوں کی موجودگی میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور راہنماوں کیلئے لیول پلینگ فیلڈ مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،ملک کانظام آئین و قانون کے برعکس نہیں چل سکتا،میں بروقت اور شفاف انتخابات کیلئے صدر مملکت سے ملکر انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے،

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معظم بٹ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت ملک کے سب ے زیادہ مقبول راہنما ہیں جنہیں من گھڑت اور بے ہودہ الزامات کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہے، جبکہ دوری طرف نواز شریف کو پروٹوکول اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ملک کے آئین میں تمام شہریوں کو برابر حقوق دیئے گئے ہیں،ہمارے ملک کی تاریخ رہی ہے کہ جس کسی نے اس ملک و قوم کی خدمت کی ہیاسے اسکی سزا ضرور بھگتنا پڑی ہے،ریاست کا فرض ہے کہ وہ تمام سیاسی قوتوں کو برابری کی سطح پر ماحول فراہم کرے،بروقت انتخابت کے انعقاد کیحوالے سے صدر مملکت سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات پیش کر چکے ہیں اور بہت جلد انصاف لائرز فورم کے وکلا چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کر کے انہیں بھی اپنے تحفظات سے اگاہ کرینگے،پی ٹی آئی کو جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close