پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے وجیہہ قمر نے ملاقات کی، انہوں نے نوازشریف، شہباز شریف اور پارٹی منشور پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباددی۔

وجیہہ قمرکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔ملاقات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں