کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ کےجنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح میں سرد رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں