مسلسل چار شکستیں، پاکستان نے ورلڈ کپ میں بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

چنائی (پی این آئی ) ورلڈکپ کے 26ویں میچ میں پاکستان فتح کے قریب آکر ہمت ہار گیا، جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے سب سے سنسنی خیز میچ میں فتح اپنے نام کرلی۔

ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان مسلسل 4 میچز ہارا ہے۔ چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 31 رنز بنا کر کوئٹزی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار تبریز شمسی کو چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 21 رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم 50 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 52 رنز کے انفرادی اسکور کو پویلین لوٹے۔پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 مارکو جانسن نے 3 ، جیرالڈ کوٹزی نے 2 اور لنگی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پروٹیز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میں کامیابی سمیٹیں اور نئے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہنچان بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر جبکہ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ پاکستان مضبوط حریف ہے، میچ میں کامیابی سمیت کر میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو مزید روشن کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ جنوبی افریقا کا سکواڈ کپتان ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیڈی پر مشتمل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں