پاکستان بحرانوں سے نکلے گا، شہباز شریف نے شرط بتا دی

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزائوں کے خلاف قائد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی کے تصور پر بلیک لا ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں، ان شااللہ فتح انصاف کی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں