ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس کے باوجود قوم بابراعظم کیساتھ کھڑی ہوگئی

لاہور( پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی کارکردگی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مین ان گرین نے اب تک 5 میں سے صرف 2 میچز جیتے ہیں اور تین ہارے ہیں۔ پاکستان کے فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کا امکان صرف اور صرف مختلف ٹیموں کے آنے والے گیمز پر منحصر ہے لیکن اگر وہ اپنے بقیہ چار میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کے پاس جانے کا زیادہ امکان ہو سکتا ہے۔کپتان بابر اعظم شائقین، سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی تنقید کا مرکز بنے ہوئے ہیں لیکن X (سابقہ ٹویٹر) پر ان کے چاہنے والوں نے #BehindYouBabarAzam ہیش ٹیگ کے ساتھ بابر اعظم کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران نتائج کے باوجود وہ بابر کی حمایت کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مشکل وقت میں ہر کوئی بابر کا ساتھ دے۔دریں اثناء بابر اعظم نے ماضی کی طرح رنز سکور نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے پانچ میچوں میں افغانستان کیخلاف 74 رنز کی باری کے ساتھ 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 157 رنز سکور کیے ہیں۔ شائقین نے رائے دی کہ ہر کسی نے ہندوستان کے ویرات کوہلی کو اس وقت سپورٹ کیا جب وہ فارم سے باہر تھے لیکن پاکستانی عوام کو اب اس مرحلے میں بابر کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی اب اسی مقام پر 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں