کراچی(آئی این پی)دبئی سے کراچی پہنچی ایک خاتون کا 96 لاکھ روپے مالیت کا سامان کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانکس کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ خاتون مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچی تھیں۔ کسٹم کلیکٹریٹ کے انٹر نیشنل آرائیول پر تعینات عملے نے خاتون مسافر کو گرین چینل پر روکا۔خاتون مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 4 عدد قیمتی آئی فون، 2 میک بک ایپل، 8 قیمتی اسمارٹ واچز، 25 قیمتی ہینڈ بیگ، کاسمیٹک کا قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔
سامان کی مالیت 96 لاکھ روپے بتائی گئی ہے،کسٹم حکام کے مطابق خاتون مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں