ورلڈ اسکالر شپ، امریکہ جانے والے ماہی گیر خاندان کے بچے امیر حمزہ پانجری کا امریکہ کا ہوائی ٹکٹ کس نے اسپانسر کر دیا؟

کراچی(آئی این پی)ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے مختلف ممالک میں 13میڈل جیتنے کے بعد ورلڈ اسکالر شپ کے تحت امریکہ جانے والے ماہی گیر خاندان کے بچے امیر حمزہ پانجری کو امریکہ کا ہوائی ٹکٹ اسپانسر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی سے دوبئی،آزر بائیجان،قطرسمیت مختلف ممالک میں ہونے والے تعلیمی مقابلوں میں 7گولڈ میڈل،پانچ سلور میڈل اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے والے ماہی گیر خاندان سے تعلق رکھنے والے اور کنگسٹن اسلامک اسکول کے نوجوان طالب علم امیر حمزہ پانجری نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے ماہی گیر خاندان سے تعلق رکھنے والے طالب علم امیر حمزہ پانجری کو مختلف ممالک میں 13میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ امیر حمزہ پنجاری نے نوعمری میں ہی اتنے غیر ملکی میڈل جیت کر ماہی گیر برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ماہی گیروں کے دیگر بچے بھی امیر حمزہ پانجری کی تقلید کرکے نہ صرف آگے بڑھ سکتے ہیں۔بلکہ وہ ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ امیر حمزہ پانجری اب ورلڈ اسکالر شپ کے تحت امریکہ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس لئے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے امیر حمزہ پانجری کی حوصلہ افزائی کے لئے امریکہ کا ہوائی ٹکٹ اسپانسر کر دیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ امیر حمزہ پانجری جیسے ذہین بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔اھکومت کو بھی ایسے ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔امیر حمزہ پانجری نے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی اور ماہی گیر رہنما حسین اسلم بھٹی کا حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close